30 اگست، 2008، 2:36 PM

ایڈمرل ایڈورڈ بالٹن

نیٹو ممالک روس کے خلاف حملہ میں پہل کرکے خود کشی نہیں کریں گے

نیٹو ممالک روس کے خلاف حملہ میں پہل کرکے خود کشی نہیں کریں گے

روسی بحری بیڑے کے سابق کمانڈر ایڈمرل ایڈورڈ بالٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی بحریہ کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ بحیرہ اسود میں نیٹو کے تمام بحری جنگی جہازوں کو 20 منٹ کے اندر تباہ کر سکتی ہے روس کے خلاف حملہ میں پہل کرکے نیٹو ممالک خود کشی نہیں کریں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی بحری بیڑے کے سابق کمانڈر ایڈمرل ایڈورڈ بالٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی بحریہ کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ بحیرہ اسود میں نیٹو کے تمام بحری جنگی جہازوں کو 20 منٹ کے اندر تباہ کر سکتی ہے روس کے خلاف حملہ میں پہل کرکے نیٹو ممالک خود کشی نہیں کریں گے۔ روسی بحری بیڑے کے سابق کمانڈر نے کہا کہ اس وقت بحیرہ اسود میں نیٹو کے 10 سے زائد بحری جنگی جہاز لنگر انداز ہیں‘ ان میں تین امریکی میزائل بردار جنگی جہاز بھی شامل ہیں جبکہ آٹھ مزید جنگی جہاز مستقبل قریب میں بحیرہ اسود میں لنگر انداز ہونگے۔ سابق ایڈمرل ایڈورڈ بالٹن نے کہا کہ بظاہر قوت کے باوجود نیٹو کا نیول جنگی گروپ بحیرہ اسود میں جنگ کے قابل ہی نہیں۔ روسی ایڈمرل نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو ماسکو میزائل کروزر سے ایک میزائل ” سلوو“ اور دو میزائل بولٹس نیٹو کے تمام گروپ کو زیر سمندر پہنچانے کے لئے کافی ہیں اور بیس منٹ میں سمندر پرسکون ہو جائے گا تاہم روسی سابق ایڈمرل نے کہا کہ نیٹو اور روس کے مابین جنگ کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس حملے میں پہل نہیں کرے گا جبکہ نیٹو حملہ کرکے خودکشی کو دعوت نہیں دے گی۔

 

News ID 741010

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha